۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت ڈویژن کا سالانہ اجلاس

حوزہ/ ملک میں قیام امن کی کوششوں سے لیکر  طبقاتی تفریق کے خاتمے تک ہر محاز پر اس جماعت نے نمایاں جدوجہد کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،گلگت/ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کا سالانہ کنونشن مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں منعقد ہوا، کنونشن میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت ڈویژن کے ذیلی یونٹس ، مجلس نظارت کے اراکین ، ہیت آٸمہ جماعت علماء گلگت اور امامیہ کونسل گلگت بلتستان کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

مجلس عمومی کے دوران سال 2022.24 کے لیے صدر کو منتخب کرنے کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں بردار سید فتح رضوی کو جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کا صدر منتخب کردیا گیا ، اس موقع پر رکن مجلس نظارت شیخ شرافت ولایتی نے نو منتخب صدر سے حلف لیا۔

کنونش سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر فتح سید نے اراکین کا شکریہ ادا کیا اور طلباء کے حقوق کی جدوجہد میں نمایاں کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ،انہوں نے گلگت بلتستان کی پسماندگی کے پیش نظر یہاں تعلیمی سہولیات کو انتہائی ناکافی قرار دیتے ہوئے تمام طلباء تنظیموں کے ہمراہ جدوجہد کو تیز کرنے کا عزم بھی کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ کم از کم گلگت سطح پر طلباء یونینز کے انتخابات کا انعقاد کروائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان طلباء کے حقوق کی ضامن جماعت ہے اور ملک میں قیام امن کی کوششوں سے لیکر طبقاتی تفریق کے خاتمے تک ہر محاز پر اس جماعت نے نمایاں جدوجہد کیا ہے ، انہوں نے اس موقع پر جماعت سے وابستہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور ملکی سالمیت اور استحکام کے لیے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے یکساں قومی نصاب کے حوالے سے وفاق المدارس کی نمائندگی میں جدوجہد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یکساں نصاب قوم کی یکجہتی کا باعث بنے گا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .